• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوکووچ کا ویزا منسوخ، حراست میں لینے کا فیصلہ، ملک بدر نہیں ہونگے

امیلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر کینسل کر دیا ہے۔ انہیں دوبارہ حراست میں لیا جائے گا۔ایکشن قوانین کی بنیاد پر عوامی مفاد میں لیا، امیگریشن وزیر، آسٹریلین اوپن میں شرکت مزید مشکل، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ کو نوواک جوکووچ کو ان کا ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد حراست میں لیا جائے گا، البتہ انہیں اپیل کا فیصلہ ہونے تک ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے جوکووچ کی گرفتاری کا فیصلہ دوسری بار ان کا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔ آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام صحت اور قوانین کی بنیاد پر کیا کیونکہ ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہے۔ آسٹریلین حکومت کے اقدام کے بعد عالمی نمبر ایک آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکل ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید