• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا خصوصی انٹرویو آج ”جرگہ“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے اردگرد کون کون سے مافیاز نے گھیرا ڈال رکھا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں کس کس نے مال بنایا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کس نے کیا کہا، کتنے لوگ تحریک انصاف چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کیوں کیا؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران کھل کر گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید