• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں پاک بھارت تعلقا ت پرسیمینار

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’پاک۔بھارت تعلقات‘ پر سیمینار ہوا۔جس میں سابق قانونی مشیربرائے امور وزارت خارجہ پاکستان راس مسعود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ راس مسعود نے لیکچر کا آغاز جنوبی ایشیا میں مسلم حکمرانی کے آغاز اور ایک منظم فریم ورک کے ذریعے اس کے استحکام کے ساتھ کیا۔