• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ،جیل روڈ ،فیروزپورڈسےبڑے بورڈز اتارنےکی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کی خوبصورتی کیلئے پہلے مرحلے میں مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ کے گرد عمارات پر سے ایک حد سے بڑے تمام بورڈز اتارنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے ان روڈز کی اطراف مارکیٹوں میں دکانوں کے بورڈ کیلئے سٹینڈرڈ ڈیزائین تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر نے کہا کہ تین اہم سڑکوں پر سے کیبل و ٹیلی فون تاریں مکمل طور پر زیر زمین ہونگی ،2 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جوبراہ راست نگرانی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے کیمپس قائم ہونگے۔ فیروزپور روڈ پر زیادہ کیمپ قائم ہونگے۔ نئے پیدل پل بھی تجویز کیے جا سکتے ہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ بھی یہ اقدامات اٹھائیگا۔ مزید برآں کمشنرنے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبزی منڈی کے گرد صفائی آپریشن کو دو تا تین شفٹوں میں روزانہ کیا جائے ۔