• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم اگر عوام کے ہمدرد ہیں تو اوگرا کی سمری مسترد کر دیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ غریب عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں، ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداریہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 20.89 فیصد ہوچکی ہے اور منی بجٹ سے پہلے ہی 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر شدید دباؤ پڑے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ہر شہری مسترد کرے گا۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ دوسری طرف منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا خدشہ ہے، اضافے سے فائدہ اٹھانے کے خاطر مافیہ نے مارکیٹ سے ادویات غائب کر دی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ ادوات کے اس مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کیا اقدامات کر رہی؟ منی بجٹ کے منفی اثرات ابھی سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید