• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایم سوئی سدرن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت، نوکری سے فارغ


جنرل منیجر (جی ایم) سوئی سدرن کو 3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری ہوئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن نے اپنے خط میں جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف انکوائری میں ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جنرل منیجر سوئی سدرن کو نوکری سے فارغ کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرکے واجبات وصول کیے جائیں۔

نوکری سے فارغ کیے جانے کے حوالے سے جنرل منیجر ماحولیات سوئی سدرن نے جیونیوز سے گفتگو کی۔

جی ایم ماحولیات نے کہا کہ انکوائری کے دوران عدالت میں گیا، لیکن اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے، اس حوالے سے بھرپور قانونی دفاع کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید