• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام کوگولی ماردی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس افسر نے سیاہ فام کوگولی ماردی۔ واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس افسر نے جب سیاہ فام جیسن واکر گولی ماری اس وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ واقعے کے بعد فائٹے ویلے کے مقامی لوگوں نے کئی مظاہرے کیے ۔ اس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑی ریلی کا اعلان کیا گیا۔ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکا میں بالخصوص اقلیتوں کے خلاف پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید