• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے ریسلر ڈوین جانسن کو سوشل میڈیا پرہرادیا

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نامور ریسلر ڈوین جانسن کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی، مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو نے جیت لیا۔ہوپر ویب سائٹ کے مطابق 2021میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 28 کروڑ 29لاکھ روپے جبکہ ڈوین جانسن ایک پوسٹ کے26کروڑ 86لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ یاد رہے کرسٹیانو رونالڈو کی انسٹاگرام پر 389ملین فالورز ہیں جبکہ دی راک کے فالورز کی تعداد 289ملین ہے۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آریانہ گرینڈے ہیں، جو ایک پوسٹ کے 26 کروڑ 57 لاکھ جبکہ کیلی جینر 26 کروڑ 29لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہولی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے ۔میسی کے بھی انسٹاگرام پر 30 کروڑ جبکہ ڈیوائن کے 28 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔
یورپ سے سے مزید