• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں این ایچ ایس عملےکی غیر حاضری بلندترین سطح پر

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں کووڈ کے باعث نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کی غیر حاضری اپریل 2020ء کے بعد سے اپنی بلند ترین ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، گیارہ جنوری سے شروع ہونے واے ہفتے سے 7174 افراد کام پر نہیں آرہے، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے اور اس کی وجوہات میں اومی کرون کا تیزی سے پھیلائو اور قرنطینہ کے متعلق سخت قوانین شامل ہیں۔اسٹاف اور ورکرز کی ان غیر حاضریوں کے باعث ہیلتھ اور سوشل سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ہیلتھ سروس میں فوج بھی مدد کر رہی ہے، لیکن ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اومی کرون کی لہر اپنے عروج پر پہنچ جانے کے بعد اب کمی کی طرف آرہی ہے۔ا سکاٹش ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسف نے بتایا کہ ملک وائرس کے حوالے سے اب ایک موڑ لے رہا ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ فی الحال ہمیں پوری طرح محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہیلتھ سروس ابھی شدید دبائو میں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کے باعث ا سٹاف کی کمی کے وجہ سے ہیلتھ کے ساتھ ساتھ ریلوے اور پولیس سروسز بھی افرادی قوت کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
یورپ سے سے مزید