• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کی وزیراعظم کورونا میں مبتلا،قرنطینہ کرلیا

اسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک)ویڈن کی وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔خبرایجنسی کے مطابق 54سال کی سویڈش وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم گھرپرقرنطینہ ہوگئیں اورگھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گی۔وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگرکئی رہنما بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ وزیراعظم سمیت ان رہنماؤں نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔اس سے قبل سوئیڈن کے بادشاہ، ملکہ اورولی عہد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25000کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید