• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں بچہ اور 3 افراد جاں بحق، خاتون کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں بچہ اور تین افراد جاں بحق، خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ،ایک شخص نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کرلیا،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گھگر پھاٹک شفیع گوٹھ لاشاری گوٹھ میں قائم مسجد کے قریب مکان کے اندر ٹینک میں گر کر 4 سالہ رمضان ولد اکرم جاں بحق ہوگیا، شاہ لطیف کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر 62 سالہ عبدالشکور جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں محمود آباد کے علاقے میں گھر سے 24 سالہ نوال کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی ہے ،بوہرہ پیر میں رحمانیہ مسجد کے قریب واقع مکان میں رہائش پزیر 40 سالہ ریحان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کرلیا ، پولیس کے مطابق واقعہ اقدام خودکشی ہے ۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ موڑ کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم موٹر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت عباس کے نام سے کی گئی ، پورٹ قاسم کے قریب ٹریفک حادثے میں سید محمد حسین جاں بحق جبکہ اسحاق زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید