• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران محبوب آباد کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران محبوب آباد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ صدر جاوید قریشی،جنرل سیکرٹری عامر انصاری،صبغت اللہ انصاری اور عارف نے کہا کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ مظاہرہ میں امجد قریشی، علی شرافت، نیاز حسن انصاری، عادل، امتیاز، خالد محمود، سرفراز ودیگر تاجر رہنما شریک تھے۔
ملتان سے مزید