• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شریف پورہ میں اشرف کی دکان سے ڈاکو3لاکھ روپے چھین کرلے گئے ،سمن آباد میں نمکوفیکٹری سے گن پوائنٹ پر احمرسے1لاکھ،محمد عابدسے1لاکھ لوٹ کرلے گئے ،چوک خونی برج پر سینیٹری کی دکان سے ڈاکوؤں نے تین لاکھ روپے لوٹ لیے۔ گلگشت میں ڈاکٹرراناعتیق سے 10ہزارنقدی اور تین تولہ چوڑیاں چھین لی گئیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عصمت اللہ کی دکان سے سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید