• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمار بازوں سمیت 44سماج دشمن پکڑے گئے ، اسلحہ بھی برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) 44 سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے 9 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 11سو سے زیادہ پتنگیں اور13ڈوریں برآمد کرلیں ، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزموں سے چھ پستول برآمد کر لئے۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے بیٹروں کی لڑائی پرجواء کھیلنے کے الزام میں 18قمارباز وں کوگرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم ، 19موبائل فونز قبضہ میں لے لئے۔تھانہ آراے بازار پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 6ملزموں سے سامان آتشبازی برآمد کرلیا۔پولیس نے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈرزکی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 5ملزموں کو بھی دھر لیا۔
اسلام آباد سے مزید