• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالج کی طلبہ کی مبینہ خودکشی، اہم ملزم فیضان گرفتار

دادو (این این آئی)دادو میں میڈیکل کالج کی طلبہ کے کیس میں مطلوب اہم ملزم فیضان کا 3 روزہ ریمانڈ پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔دادو پولیس کے مطابق مرکزی ملزم شمن سولنگی کا بیٹا فیضان سولنگی جمعہ کو گرفتار کرلیا گیا۔فیضان سولنگی جنسی ہراسانی میں باپ کے ساتھ ملوث تھا۔ہفتے کو پولیس نے ملزم کا سیکنڈ سول جج دادو ایٹ جوہی سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ اس کے باقی 2 ملزمان شمن اور امداد سولنگی تاحال مطلوب ہیں۔امداد سولنگی جھوٹے نکاح کا گواہ تھا اوردونوں ملزمان 10 روزکے باوجود گرفتارنہ ہوسکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید