• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز تبسم پاکستان روانہ ہوگئے، کتاب کی تعارفی تقاریب میں شریک ہونگے

لیسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مقیم معروف شاعر سرفرازتبسم ادبی دورہ پر پاکستان روانہ ہوگئے ہیں، ان کا شعری مجموعہ’’ہاتھوں میں آسمان‘‘ شایع ہوکر مارکیٹ میں آگیا ہے، اس لیے جلد پاکستان کے مختلف شہروں میں کتاب کی تعارفی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوجائیگا جس میں لاہور، اسلام آباد،فیصل آباد، کراچی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ شہر سرفہرست ہیں۔یاد رہے اس سے قبل سرفرازتبسم کی مرتب کردہ کتاب‘‘برگِ افکار ’’جولائی 2000ء میں شائع ہوئی تھی وہ مختلف اخبارات کیلئے کالم بھی لکھتے ہیں، ان کا کالموں کا مجموعہ اور یورپ کے روزوشب کے حوالے سے سفر نامہ زیر ترتیب ہیں۔ان کے شعری مجموعہ کی اشاعت پرجاوید عنایت ، شفیق الزماں ،محبوب الٰہی بٹ ،ریورنڈ پاسٹر سنی جارج، ہریش میسی، شہزاد انجم نے انھیں دلی مبارکباد پیش کی۔
یورپ سے سے مزید