• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں ایٹمی بجلی گھر کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پرواز، پولیس الرٹ

اسٹاک ہوم (آئی این پی ) سویڈن کے ایٹمی بجلی گھروں کے اوپر دو ڈرون اڑتے نظر آ نے کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں ڈرون فورسمارک اور اسکارشامن بجلی گھروں کے اوپر اڑتے ہوئے دکھائی دیئے۔ سویڈن کی پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ دونوں ڈرون مشرقی سویڈن میں فورسمارک ایٹمی بجلی گھر اور جنوب مشرق کے شامن بجلی گھر کے اوپر اڑتے دیکھے گئے۔ پولیس کے مطابق، فورسمارک کے اطراف میں یہ ڈرون کچھ دیر اڑنے کے بعد بجلی گھر کے مشرق میں گراسو کی طرف غائب ہو گئے۔ سویڈن کی پولیس نے فورسمارک بجلی گھر کے پاس گشتی پارٹپی اور ہیلی کاپٹر تعینات کردیئے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید