• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے 6.9 ارب ڈالرز کے حصص فروخت کردئیے

نیویارک (اے ایف پی) ایلون مسک نے 6.9 ارب ڈالرز کے حصص فروخت کردئیے، مسک نے اپنے ٹوئٹر پول پر الیکٹرک کار ساز کمپنی میں اپنے بڑے حصص کا 10 فیصد فروخت کرنے کا پوچھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری فائلنگز کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اس ہفتے الیکٹرک کار ساز کمپنی میں 6.9 ارب ڈالرز سے زیادہ کے حصص فروخت کردئیے۔ 50 سالہ جنوبی افریقہ کے ارب پتی نے ٹیسلاکے 5.1 ملین سے زائد شیئرز فروخت کیے جس میں سے تقریباً 4.2 ملین ایک ٹرسٹ میں رکھے گئے تھے۔ اس کے بڑے پیمانے پر تصرف نے ٹیسلا کے حصص کی قیمت کو متاثر کیا، جو ہفتے کے دوران 15.4 فیصد گر گئی۔ ٹیسلا پچھلے مہینے مارکیٹ ویلیو میں 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے والی تازہ ترین امریکی ٹیک کمپنی بن گئی تھی۔ مسک کی فروخت ان کے بنائے گئے ٹوئٹر پول کے بعد سامنے آئی جس پر انہوں نے پوچھا تھا کہ آیا انہیں الیکٹرک کار ساز کمپنی میں اپنے بڑے حصص کا 10 فیصد فروخت کرنا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید