• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل میں کورونا کی نئی اقسام کیلئے تیار رہا جائے، پروفیسر جین لیچ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹ لینڈ کے نیشنل کلینکل ڈائریکٹر پروفیسر جین لیچ نے کہا ہے کہ اومی کران کرونا کی آخری قسم نہیں بلکہ مستقبل میں کئی نئی اقسام متوقع ہیں، جو کہ اس سے شدید تر ہوسکتی ہیں، چنانچہ دنیا کی تمام حکومتوں اور کاروباری اداروں کو مستقبل میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئے، پروفیسر جین لیچ نے بتایا کہ اب تک کورونا کی چار اقسام سامنے آچکی ہیں، اومی کرون ان میں سب سے کم شدت کی حامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اومی کرون ڈیلٹا سے پیدا نہیں ہوا، اور نہ ہی ڈیلٹا الفا سے پیدا ہوا تھا، یہ تمام وائرس کورونا کی ابتدائی بنیاد سے پیدا ہوئے ہیں۔ پروفیسر جین لچ نے مزید بتایا کہ ہم مستقبل کے ممکنہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر کم شدت کا وائرس سامنے آیا، تو ہسپتالوں پر بوجھ نہیں پڑے گا، لیکن زیادہ شدت کے وائرس آنے پر صورتحال سے نمٹنا خاصا مشکل ثابت ہوسکتا ہے، ہمیں تمام حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے، سکاٹ لینڈ کی حکومت چند ہفتوں میں ایک سٹرٹیجک فریم ورک شائع کر رہی ہے، جس میں بتایا جائے گا کہ ہم مستقبل میں بغیر پابندیاں نافذ کئے، کورونا کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں۔ 
یورپ سے سے مزید