• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، اٹلی، آسٹریا، فرانس اور دیگر ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کیخلاف مظاہرے

برلن(این این آئی )جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق ضابطوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسے مظاہرے جرمنی کے علاوہ فرانس، اٹلی، آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی کیے گئے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے حال ہی میں تجویز پیش کی تھی کہ ملک میں تمام بالغ افراد کے لیے کورونا کے خلاف ویکسینیشن لازمی ہونا چاہیے۔ جرمن حکومت چاہتی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ملک کی اسی فیصد تک آبادی کی ویکسینیشن ہو جائے۔ گزشتہ روز ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر کورونا وائرس کے پھیلا کا نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرمنی میں کورونا وائرس کی 52500ہزار سے زائد نئے کیسزاور 47اموات ریکارڈ کی گئیں۔
یورپ سے سے مزید