• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبانہ اعظمی کے والد شادی شدہ جاوید اختر سے بیٹی کی شادی کیلئے تیار نہیں تھے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے عظیم نغمہ نگارجاوید اختر الفاظ کے جادوگر ہیں۔ان کے تحریر کردہ گانے ہر نسل میں مقبولیت کا درجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ روز جاوید اختر نے اپنی 77ویں سالگرہ منائی۔ جاوید اختر کی پہلی شادی اُن سے دس سال چھوٹی ہنی سے ہوئی تھی۔ اُن کے دو بچے زویا اور فرحان اخترہیں۔ جبکہ انہوں نے دوسری شادی شبانہ اعظمی سے کی تھی۔ 70کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اُن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگی۔ اس کی اطلاع جب اُن کی پہلی بیوی ہنی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اُن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔ آخرکار1984میں دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا۔ اگرچہ شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے۔ کیفی اعظمی کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے جاوید اور ہنی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹی شادی شدہ شخص سے شادی کرے۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے اس کی اجازت دےد ی تھی۔جاوید اختر اپنے بے باک بیانوں کے لئے بھی جانے جانتے ہیں۔ کئی مرتبہ اسی وجہ سے وہ تنازع میں بھی پڑجاتے ہیں۔ کئی مرتبہ اُن کی اور اداکارہ کنگنا رناوت کی زوردار ٹکر بھی اس معاملے میں ہوچکی ہے۔

دل لگی سے مزید