• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑنے والے ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اڑنے والے ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اڑنے والے ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا ہرن انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جنگل میں جانوروں کی طاقت اور تندہی  ہمیشہ سے ہی جنگلی حیات سے محبت کرنے والے انسانوں کے لیے بہت دلچسپ رہی ہے۔

دوسری جانب بہت سے انسانوں کو جنگلی حیات سے کافی ڈر بھی لگتا ہے۔

ایسے ہی ایک ہرن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں ہرن کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ حیرت انگیز مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ ہرن سڑک پار کرنے کے لیے تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور پھر تقریباََ انسان کے قد کے برابر اُونچی چھلانگ لگاتا ہے۔

ہرن جیسے ہی ہوا میں بلندی پر پہنچتاہے تو بلکل ایسا لگتا ہے کہ وہ اُڑ رہا ہے اور بھر صحیح سلامت سڑک کے دوسری طرف اتر کر فرار ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ابھی تک 41 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔