• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور برطانیہ کا مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور برطانیہ نے سزا یافتہ شہریوں اور مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اتفاق رائے منگل کے روزاسلام آباد میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کے درمیان ملاقات میں ہوا۔فریقین نے کہاکہ یہ معاہدے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں جن پرپیشرفت تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پروزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے دیرینہ تعلقات ہیں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات کے فروغ میںمددگارہیں۔

برطانوی ہائی کمشنرنے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ میں کثیرجہتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کابل سے غیرملکیوں اورافغان شہریوں کے انخلا میں پاکستانی تعاون کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید