• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، PTI فارن فنڈنگ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

PTI فارن فنڈنگ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد


اسلام آباد (خبرایجنسی،جنگ نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی ہے، کوئی ڈاکیومنٹ خفیہ نہیں۔

پی پی اور ن لیگ کی رپورٹ اسکروٹنی کمیٹی 10روز میں پیش کرے،اکبر ایس بابر کاکہناتھاکہ خفیہ ریکارڈ سامنے آئیگا تو ہوشربا انکشافات ہونگے جبکہ فرخ حبیب کاکہناہےکہ ن لیگ کے ایزی لوڈ پر یہ سب ہورہا ہے۔ 

منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سابق اٹارنی اور وکیل پی ٹی آئی انور منصور خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی خوش آئند ہےیہ اور بات ہے کہ پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پہلے کرلی گئی،وکیل انور منصور خان نے کہاکہ اس اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کئی خامیاں ہیں،رپورٹ میں بہت سے اعداد و شمارکی سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سے آئے۔

رپورٹ میں کئی اعداد و شمار کو دہرایا گیا ہے۔وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے الیکشن کمیشن میں کہاکہ مجھے دو دن پہلے اس کیس میں انگیج کیا گیا ہے،رپورٹ پڑھی، اس میں کچھ خامیاں ہیں،اس پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید