• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک

بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک 


نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی نیوی کے ایک بحری جہاز میں دھماکے سے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

منگل کی شب انڈین وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’یہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا ۔ آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے تین نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔‘ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کم از کم 11اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید