• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کی سابق منیجر کا اداکارہ پر تشدد اور دھمکیاں دینے کا الزام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی سابق منیجرنے اداکارہ پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حرا مانی کیساتھ تین سال تک کام کرنے والی منیجرنزہت عابد جعفری نے اداکارہ پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔ نزہت جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اداکارہ حرا مانی شدید ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ کئی بڑے پروجیکٹس کا ہاتھ سے نکلنا تھا جن میں آئی ایس پی آر کے پروجیکٹس اور کچھ گانے شامل ہیں۔سابق منیجرنے انٹرویو کے دوران کہا حرامانی نے ڈپریشن میں آکر مجھ پر اپنا غصہ نکلا اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔نزہت نے دعویٰ کیا کہ حرا مانی کو ایوارڈ ملنے کی توقع کی تھی لیکن ان کے ہاتھ سے ایوارڈ بھی چلا گیا، جس کے باعث وہ بلبلا اٹھی اور مجھے اپنا شکار بنایا۔رپورٹ کے مطابق نزہت جعفری نے مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے سابق منیجر سے کوائف اور ثبوت کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ حرا مانی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ حرا مانی کی کورونا کی پوسٹ پر ان کے شوہر مانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے کہ کس سے کس کو کورونا لگا؟مانی کے کمنٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار کیا اور دونوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

دل لگی سے مزید