• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ پہنچنے والے مزید 30 غیرقانونی تارکین وطن محفوظ مقام پر منتقل، بحران رواں سال بھی برقرار

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے انگلش چینل کا رخ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی یلغار رواں سال بھی برقرار رہے کم عمر بچوں سمیت 30کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو بارڈر سیکورٹی فورسز نے جہاز کے ذریعے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا مہاجرین دو چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر شدید سردی اور رات کے اندھیرے میں خطرناک کراسنگ کے بعد ڈوورپہنچے کینٹ ڈوور بندرگا ہ پہنچے۔ سامنے آنیوالی تصاویر میں مرد خواتین اور بچوں کو ایک گروپ میں دکھایا گیا ہے جو لائف جیکٹس زیب تن کیے ہوئے فری کی جانب بڑھتے نظر آ رہے ہیں انہیں چند لمحے قبل بارڈ فورسز کے عملہ نے کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں رواں ماہ ابتک تین گنا سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے ہیں۔ برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک 800 سے زائد تارکین وطن کو روکا گیا ہے جو جنوری 2021 میں تنگ سمندر کو عبور کرنے والے 223 تارکین وطن کی تعدادسے تین گنا زیادہ تعداد ہے ۔سال 2021 میں مجموعی طو رپر 28ہزار 381افراد نے چینل عبور کیا جبکہ سال 2020میں یہ تعداد صرف 8ہزار 410تھی جبکہ رواں سال یہ تعداد 65ہزار تک پہنچنے کی تنبیہ جاری کی گئی ہے وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت نے شاہی بحریہ کو نگرانی کرنے اور تارکین وطن کو روکنے کا اختیار دینے کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے کیونکہ چینل میں بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے یہ ان پاپولسٹ پالیسیوں کے سلسلے میں سے ایک ہے جس کا وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی ڈگمگاتی قیادت کو آگے بڑھا سکیں کیونکہ انہیںپارٹی گیٹ‘ لاک ڈاؤن اسکینڈل پر استعفیٰ دینے کے مطالبات کا سامنا ہے وزیر دفاع جیمز ہیپی نے آج کامنز ڈیفنس سلیکٹ کمیٹی میں ثبوت دیتے ہوئے اصرار کیا کہ ہماری سرحدوں کو مضبوط بنانے کو یقینی بنانے کے لیے برطانیہ کی مسلح افواج کو تعینات کرنا درحقیقت ان کا بالکل مناسب عمل ہوگاتاہم باور کیا جا رہا ہے کہ متنازعہ پش بیک منصوبوں پر عمل نہیں کیا جائیگا کنزرویٹو کے چیئرمین ٹوبیاس ایل ووڈ نے خبردار کیا کہ یہاں مشن کے بڑھنے کا حقیقی خطرہ ہے جبکہ ٹوری کے سابق وزیر سر ایڈورڈ لی نے تارکین وطن کو برطانیہ لے جانے کے لیے بحریہ کو بطور ٹیکسی سروسʼ استعمال کرنے کے منصوبے کو شرمناک قرار دیا لیبر کے شیڈو ڈیفنس سیکرٹری جان ہیلی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت وزیراعظم بورس جانسن کے جھوٹے بولنے پر پردہ ڈالنے اور ڈائوننگ اسٹریٹ میں پارٹی کرنے کے الزامات سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے بے چین اور غیر قانونی مہاجرین کے معاملے پر مکمل طو رپر ناکامی کا شکار سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑی ہے ۔علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے بدترین بحران کا سلسلہ رواں برس بھی جاری رہے گا محتاط اندازے کے مطابق مجموعی طو رپر رواں سال 65ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے آپریشن ریڈ میٹ کے منصوبے کو نافذ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔منصوبے کے تحت پناہ کے متلاشیوں کو پروسیسنگ کیلئے راونڈا یا گھانا بھیجا جائے گا۔ متعلقہ حکام نے سیکرٹری داخلہ کو متنبہ کیا ہے کہ اعدادو شمار بدترین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں وائٹ ہال ذرائع کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو روانڈا یا گھانا بجھوانے کی منصوبہ بندی فی الوقت مفروضہ ہے تاہم مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے اور ممکنہ طو رپر مہاجرین کو کسی دوسرے ملک بھیجنے اور وہاں انہیں وصول کرنے کیلئے رضامندی سمیت دیگر معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا ئیگا چینل پر مہاجرین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے برطانوی فوج کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے بارڈر فورس کے سابق ڈائریکٹر جنرل ٹونی اسمتھ نے کہا کہ برطانیہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی مزید کوششوں کا سامنا کر سکتا ہے کیونکہ ہوائی اور فیری ٹریفک کورونا بحران سے قبل کی سطح پر واپس آتی نظرآ رہی ہے گزشتہ سال نومبر میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ البانیہ کو ایک ممکنہ منزل کے طور پر سمجھا جا رہا تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیںوزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے یہ درست ہے کہ ہم بین الاقوامی شراکت داروں سے اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ ہم پناہ کے ٹوٹے ہوئے نظام کو کیسے ٹھیک کرتے ہیں لیکن میں ان بات چیت کی تفصیل میں نہیں جاؤں گاتارکین وطن کی پروسیسنگ کے لیے آف شور کی طرف اقدام اس وقت ہوا جب بورس جانسن نے چینل میں چھوٹی کشتیوں کو عبور کرنے کے بحران سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی مسلح افواج کو فعال کیاوزیر اعظم کے حکمت عملی میں ڈرامائی تبدیلی پر دستخط کرنے کے بعد وزارت دفاع ہفتوں کے اندر آپریشنز کا کنٹرول سنبھال لے گی آپریشن ریڈ میٹ کے نام سے ایک پالیسی بلٹز کے ایک حصے کے طور پر رائل نیوی کے جہازوں اورآر اے ایف کی مدد کو برطانیہ کے علاقائی پانیوں میں گشت پر تعینات کیے جانے کی امید ہے جس کی مسٹر جانسن کو امید ہے کہ ان کی وزارت عظمیٰ پر ٹوری بے چینی کی لہر کو بدل دیگاپہلی بار یو کے بارڈر فورس کو لوگوں کے اسمگلروں کے خلاف جنگ میں ملٹری چین آف کمانڈ کے تحت رکھا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید