• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر کالونی میں غیرقانونی 5 منزلہ عمارت کے انہدام کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ فرنٹیئر کالونی اورنگی ٹائون میں 5 منزلہ عیر قانونی عمارت کے انہدام کا حکم دیدیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پلاٹ نمبر 111 بلاک ڈی، سیکٹر تھری ربانی محلہ میں تعمیرات کو ایس بی سی اے نے غیر قانونی قرار دے دیا، ایس بی سی اے حکام مے بتایا کہ کارروائی کرنا چاہتے ہیں مگر مقامی پولیس تعاون نہیں کر رہی، عدالت نے ایس بی سی اے کو پندرہ روز میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی،علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے پی این ٹی سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز کی تعمیرات کے خلاف ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایس ایس پی اور دیگر اداروں کو تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے ایس بی سی اے سے ایک ماہ میں انہدام کی رپورٹ طلب کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید