• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچے سے زیادتی، قتل میں ملوث چچا سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل میں چچا عامر اقبال سمیت 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، واردات میں ملوث ایک ملزم کچھ روز قبل منشیات کے الزام میں پہلےہی گرفتار ہوچکا ہے ، پولیس کو مقتول بچے کی برہنہ لاش قبرستان سے ملی تھی،یہ بات ڈی آئی جی ویسٹ نا صر آفتاب نے پریس کانفرنس سےدوران بتایا قتل کیس میں متعدد افراد سے تفتیش کی گئی ،4 جنوری کو مقتول عبدالرحمان نامی 7سالہ بچہ مغرب کے وقت گھر سے نکلاتھا چچا نے ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد مقتول کے ٹراؤزر سے گلا گھونٹ کر قتل کیا ، شواہد کے تانے بانے مقتول بچے کے گھر سے جاملے، بچے کو اس کے چچا نے ہی قتل کیا تھا، اسکا مقتول بچے کے والد سے گلی میں بیٹھنے اور نشہ کرنے پر جھگڑا ہو تھا ، مرکزی ملزم نے بدلہ لینےکے لیے اپنے ساتھیوں ندیم اور جواد کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید