• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی بے حرمتی، کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، مدعی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ویسٹ نے شہری کے گھر میں گھس کر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہزاد اعوان اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مجھے اور میرے گواہوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کیس واپس لینے کے لئیے دباؤ ڈالا جارہا ہے،گزشتہ رات میرے گھر آکر کہا کہ کیس واپس نہیں لیا تو پورے خاندان کو مٹا دیں گے، گاڑی میں بیٹھ کر مسلسل میرا تعقب کیا جاتا ہے،بعض لوگ ہر وقت میرے گھر کے آس پاس منڈلاتے رہتے ہیں، متعلقہ تھانے کو بھی اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ، پولیس نے بھی ابھی تک کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا ہے، شہزاد اعوان اور اسکے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے سے روکا، مجھے کیس کی آزادانہ پیروی کرنے دی جائے۔ عدالت کے مدعی کی درخواست پر سخت برہمی کے اظہار پر ملزم شہزاد اعوان کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا، عدالت نے سماعت 27 جنوری تک کے لئیے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید