• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےوائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ لیڈر در حقیقت اپنے کرشماتی اور متاثر کن انداز سے لوگوں کودرست سمت میں کام کرنے پرمجبور نہیں راغب کرتا ہے، ہمیں بحیثیتِ ادارہ لیڈرز کی ضرورت ہے جو ہمارے ادارے کو اس مقام پر لے جائیں کہ وہ ترقی کے مراحل عبور کرے، طلباء مینیجمنٹ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر لیڈر شپ کی خصوصیات پیدا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ مینیجمنٹ ( آئی بی ایچ ایم) کے زیر اہتمام طارق خان کی کتاب " لیڈر شپ ان چینجنگ ٹائمز" کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان ِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، صاحب ِ کتاب کے علاوہ آئی بی ایچ ایم کے ڈائریکٹر اظہار احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی پرنسپل پروفیسر سنبل شمیم ، کامران بلگرامی اور طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید