• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، کورونا کیسز میں اضافہ، 13 صوبوں میں نیم ہنگامی حالت نافذ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان بھر میں حکام نے گزشتہ روزکورونا وائرس کے 41ہزار 485نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد حکومت جاپان نے ٹوکیو سمیت 13صوبوں میں نیم ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ علاقے 21جنوری سے 13 فروری تک اس نیم ہنگامی حالت میں رہیںگے۔ اس حکومتی اقدام کے بعد16صوبے نیم ہنگامی حالت کے تحت آ جائینگے۔واضح رہے کہ پہلی بار جاپان میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد چالیس ہزار سے متجاوز ہوئی ہے۔ ٹوکیو میں حکام نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے سات ہزار377نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ یہ جاپانی دارالحکومت میں اب تک کی نئی بلند ترین یومیہ تعداد ہے۔پچھلے سال 13اگست کی گزشتہ ریکارڈ بلند تعداد پانچ ہزار 908سے یہ تقریباً پندرہ سو زیادہ ہے۔حالیہ عرصے میں ٹوکیو میں نئے متاثرین کی تعداد اضافہ پذیر ہے اور منگل کو، رواں سال پہلی بار یومیہ تعداد پانچ ہزار سے متجاوز ہوئی۔ٹوکیو حکام کے مطابق شدید علیل افراد کی تعداد دس ہے جو منگل کے مقابلے میں تین زیادہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید