• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر اپارٹی الیکشن کیس، ایم کیو ایم کے وکیل نےجواب کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی ،ایم کیو ایم کے وکیل نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ درخواست کی کاپی ملے تو ہی جواب دینے کی پوزیشن میں ہونگے،آئندہ سماعت تک جواب طلب،سماعت ملتوی کردی گئی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ا نٹرا پارٹی انتخابات کی جگہ بوگس کارروائی کی گئی، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت تک ایم کیو ایم پاکستان سے جواب مانگ لیا ،شاہد پاشا نے کہا کہ تین بار ڈپٹی کنوینر رہا غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ آپ تو کیس میں فریق ہی نہیں ہیں، شاہد پاشا نے کہا کہ پارٹیوں کے اندر جمہوریت ہوگی تب ہی بہتری آئیگی، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپکو درخواست دینے کا کہا ہے بحث نہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید