• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، اسلحہ کی نوک پر متعدد افراد سے موبائل، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،سات موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ جبکہ اسلام آبادکےشہری بھی 15موٹرسائیکلوں ، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔انڈونیشیا کے سفارت کارکے فلیٹ سے موبائل فون اورغیرملکی کرنسی چوری ہوگئی ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں رہائش پذیرانڈونیشیاکی ایمبیسی کے اتاشی کمیونیکیشن کے فلیٹ سے نامعلوم چور 28سوڈالر،دوسویورواور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی ایٹ میں مسجد میں عبدالباری کی جیب سے نامعلوم شخص ڈائمنڈ گھڑی مالیتی 7لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ سائیں نادر شاہ میں دومسلح ملزمان پیزاڈیلیوری بوائے محمد عامر خان سے اسلحہ کی نوک پرپانچ ہزارروپے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں تین نامعلوم ملزمان افتخا ر کی بیٹھک میں داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پرمدعی اس کے بھائی نثار اور ارشد سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل اور 82 ہزاروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار راجہ عامر شہزاد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور پانچ ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں محمد توصیف سے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر سات ہزاردوسوروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوار عمر الطاف سے گن پوائنٹ پر 4ہزار روپے اور موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ گلشن صحت میں دوموٹرسائیکل سوار ارشد علی کی سریاکی دکان پرآئے اورگن پوائنٹ پر دکان میں موجودمدعی اس کے بیٹوں مجاہد ، تجمل اورٹھیکیدار محمد اشرف سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 88ہزار روپے اور 3 موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہ نورملزسٹاپ کے قریب تین موٹرسائیکل سوار منور خان سے گن پوائنٹ پر موبائل اور پرس جس میں 65ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، رسیدیں تھیں ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ چک جلال دین میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد شمیم خا ن کے تنورسے 12ہزار روپے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ کے علاقہ میں لیڈیزپارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوارمحمدفاروق کے ہاتھ میں پکڑا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی میں محمدوسیم کی گاڑی میں سے موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں نامعلوم چور ظہوراحمدکےگھرسے ایک لاکھ80ہزارروپے ،طلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ15ہزارروپے ،اورایل ای ڈی ،تھانہ ورث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں فرخ داد خان کے پرس سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں عثمان خان کی دکان سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں دوران خریداری بدراسلام ملک کاموبائل،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں علیشہفیاض کاموبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں میٹروبس میں دوران سفر طارق مسعود کی جیب سے ایک لاکھ57ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ بندکھنہ روڈپر نامعلوم چور گل ریز خان کی دکان کا کنڈا توڑ کر 2 کمپریسر اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شبیرلین میں پیزا ڈیلیوری بوائے چو دھری زین علی ساجد سے دوموٹرسائیکل سوار35سو روپے چھین کرلے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سہام میں محمد رضوان کاموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ حبیب کالونی میں نذیراحمد کی گائے چوری ہوگئی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپر موٹرسائیکل سوارابراہیم شاہ سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں حافظ عبدالمالک کی دکان سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم چورمحمد علی کے گھرسے سات لاکھ روپے، ڈالر 10ہزار ،سونا مالیتی10لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں اقراظفر مدرسہ سے واپس گھر کی طرف آرہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے اسے روک کراپنے ساتھ چلنے کوکہا انکار پراسے زدوکوب کرناشروع کر دیااور اس سے بیگ چھین کرلے گیاجس میں 20ہزارروپے ،انگوٹھی، بکس اور کوٹ تھا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کالاچوک میں مزمل احمد خان کاموبائل،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک نورمیں محمد جمیل کی 2 گائیں ،تھانہ روات کے علاقہ میراموہڑہ میں فرخ شہزاد کی گائے ، بچھڑا، بکری اور بکرا ،تھانہ روات کے علاقہ مجیدآبادمیں با سط علی کے زیرتعمیر مکان کےبور میں سے میزائل موٹر اور نعما ن وزیر کے زیر تعمیر مکان سے بور سے میزائل موٹر چوری ہوگئی ۔تھانہ رمناکے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار،فراز اورتوفیق احمدسے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی 14تھری میں تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرفتح اللہ کوروک کر موٹرسائیکل ،موبائل اورپرس ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرعبدالرحمٰن سے موبائل فون ،45ہزارروپے ،اوردیگراشیاء ،تھانہ نون کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرعبدالحمیدسے موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرفہمیدخان سے موبائل ،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ میں تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پراسماعیل سے اس کی موٹرسائیکل ،تھانہ سہالہ کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرعادل سے موٹرسائیکل اورچالیس ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ بنی گالاکے علاقہ میں نامعلوم چوربشارت کے گھرکے تین واش رومزکاسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ ایچ نائن بازارمیں دوران خریداری عمارہ ،مریم منصور ،عبدالرشید اورنویداحمدکے کوٹ کی جیبوں سے موبائل نکال لئے گئے ،تھانہ نون کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار وقاص احمدخان کے ہاتھ سے موبائل ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارافتخاراحمدکاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ میں شہبازاحمدکی گھریلوملازمہ نے گھرسے ہیرے کی تین انگوٹھیاں اورنقدی چوری کرلی ۔
اسلام آباد سے مزید