• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی خوبصورتی کیلئے وال چاکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نےکہا ہے کہ ملتان کی ٹوٹی سڑکوں اور خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے،کوڑےکی مناسب تلفی کے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بس اڈوں کی تزین آرائش،صفائی ،مسافروں کو سہولیات مہیا کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے وال چاکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔کمشنر ملتان نے علی الصبح یونین کونسل 17,18 کا دورہ کیااور شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہریوں نے سیوریج، نکاسی آب بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔کمشنر نے واسا کو سیوریج مسائل کے فوری حل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی پوری استعداد کار سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکی مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کیا گیا ہے۔سمارٹ پلان کے تحت اندرون شہر سمیت نظرانداز علاقوں میں خصوصی صفائی سکواڈ فرائض سر انجام دے گا اور گھر گھر ویسٹ کولیکشن کی جائے گی ۔پرئس کنٹرول سے متعلق اجلاس میں کمشنر ملتان نے اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسداد گرانفروشی کارروائیاں تیز کریں،یوریا،کھاد، فرٹیلائزرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
ملتان سے مزید