• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، کاشتکاروں کا راواں پائی پاس بند کرنیکا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،کھاد نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھادڈیلر اور محکمہ زراعت کے نمائندے من پسند افراد کو کھا د دےرہے ہیں ،جبکہ عام کسان لائنوں میں خوار ہورہا ہے ، انہوں نے اس رویہ کے خلاف راواں بائی پاس پر احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے،کاشتکاروں ملک سلیم ، عبدالرحمٰن ، محمدقاسم ، ملک عامر اقبال ، محمد اقبال ، عبدالمستان ، محمد الطاف ، قیصر یعقوب ودیگر کا کہنا ہے کہ ملی بھگت سے کھاد گورنمنٹ کے ریٹ1770 روپے میں لے کر آگے کسانوں کو 2200سے 2500 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اورکسان لائنوں میں سارا دن کھڑے ہوکر شام کو خالی واپس لوٹ جاتے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد مافیا کو کنٹرول کیا جائے ۔
ملتان سے مزید