• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی گروپ کو بائیو سیکورببل کیوں پریشان نہیں کرتا؟ فہیم اشرف نے بتا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے لیے کرکٹرز اور دیگر اسٹاف کراچی میں بنائے جانے والے بائیو سیکور ببل میں آج رپورٹ کر دیں گے تاکہ پی ایس ایل کا اچھے انداز میں انعقاد ہو سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بائیو سیکور ببل کو اپنے لیے پریشان کن قرار نہیں دیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ بائیو سیکور ببل کے پروٹوکولز کو اپنے اوپر سوار کریں گے تو آپ کے لیے پریشانی ہو گی اور اگر آپ کا فوکس کرکٹ پر ہو گا تو آپ کے لیے آسانی ہو گی، میں پروٹوکولز کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ہمارا ایک چار پانچ کھلاڑیوں کا گروپ ہے، ہم گروپ میں اکٹھے رہتے ہیں اور ہمارے گروپ میں یہی ہوتا ہے کہ ہمیں ایک ساتھ بیٹھنا ہے، اکٹھے کھانا کھانا ہے اور اس لیے ہمیں کوئی ایشو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ ہم ہوٹل سے باہر نہیں جا سکتے تو پھر ہم ٹائم کے مطابق کھانا کھاتے ہیں اور پھر مل بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہیں، اس طرح ہمارا ٹائم گزر جاتا ہے ۔

فہیم اشرف نے کہا کہ میں مجبوری میں نہیں، انجوائے کرنے کے لیے کرکٹ کھیلتا ہوں، کرکٹ ہی ہمارا سب کچھ ہے اسی لیے میں اسے انجوائے کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں پی ایس ایل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں، پاکستان کے اسٹار کے لیے ہی سب کھیلتے ہیں اور میری بھی خواہش ہے کہ میں پاکستان کا اسٹار دوبارہ پہنوں اور زیادہ سے زیادہ ملک کے لیے کھیلوں۔

فہیم اشرف نے بتایا کہ آل راؤنڈرز کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، انہیں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی کرنی پڑتی ہے، آل راؤنڈرز کو زیادہ وزن اٹھانا پڑتا ہے لیکن مزہ آتا ہے۔

خیال رہے کہ 2018ء میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی، محمد نواز اور آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک ساتھ نکلتے تھے۔

جون 2021 میں اس گینگ میں حارث رؤف کی شکل میں ایک نیا اضافہ ہوا تھا۔

شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ یا گینگ کا نام دے رکھا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید