• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے سردی بڑھنے اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آج (جمعہ) سے سردی بڑھنے اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ، درجہ حراست 8سے 9ڈگری ہونے کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار 60؍ کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج (جمعہ) سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 60؍ کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔

شہر میں ہوا کی رفتار 36سے 45؍ کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22؍ سے26؍ جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید