• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تعلیم کا بڑا اقدام، وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کر دئیے گئے

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت تعلیم کا بڑا اقدام، وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردئیے گئے،اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک بستے(اسکول بیگ) ختم کر دیئے گئے ہیں۔

طلبا اپنے بستوں میں کتابیں ہمراہ نہیں لائیں گے، کلاس ٹیچر مضمون کی ٹیچر کے ساتھ مل کر ٹیسٹ شیڈول بنائیں گے اور بچوں کو گھر کے لیے دیا گیا ہوم ورک اور ٹیسٹ کی منصوبہ بندی پہلے ہی کر لی جائے گی۔

وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ بکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا،معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے کام جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید