• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری اور آئی جی کا میو اور سمز کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے میواور سروسز ہسپتالوں کا دورہ کیا اوربم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی ا فضل نےہسپتال انتظامیہ کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی فوری ہدایات کر دی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پولیس اور حساس ادارے پوری تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ مزید برآںسیف سٹی اتھارٹی قربان لائنز میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ انار کلی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔ مزید صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

لاہور سے مزید