• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہار س اینڈ کیٹل شو 10،11اور12مارچ کوکروانے کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے 10، 11اور 12مارچ کوہارس اینڈ کیٹل شوکرانے کا فیصلہ کیاہے۔ حتمی پلان تیار کر لیا گیاہے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے حتمی پلان بارے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کو بریف کیا ۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کے لیے 677.790ملین بجٹ مختص کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا کہ کیٹل شو کے زیر انتظام 20ملین کی لاگت سے بین الاقوامی سطح پر سکواش کے مقابلے بھی پلان میں شامل ہیں۔افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور ،ثقافتی سرگرمیاں الحمراء ہال، ایگزیبیشنز کاانعقاد جیلانی پارک میں کیا جائے گا۔