• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمن آبادکالج کی لڑکی مرضی سے کزن کیساتھ گئی ،اغوا نہیں ہوئی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)سمن آباد گرلز کالج سے22 سالہ لڑکی نمرہ شمس کے اغواء کامعمہ حل ہوگیا،مغویہ اپنے کزن کے ساتھ کامونکی چلی گئی تھی،جسے پولیس نے اسے کرائے کے گھر سے بازیا ب کروالیا، لڑکی کامونکی کی رہائشی ہے جس کی شادی لاہور میں صفیان سے ہوئی جو دوبئی کام کرتا ہے، نمرہ سے ایک بیٹی پیدا ہوئی ،بعدازاں صفیان دوبئی چلا گیا تو سمن آباد کالج میں فائن آرٹس میں داخلہ لیا ، 14جنوری کو اس کا دیور صبح سوا آٹھ بجے کالج چھوڑ کر گیا لیکن وہ واپس گھر نہیں پہنچی ،اور اس کا موبائل بھی بند ہے لڑکی نےہال روڈ سے ایک موبائل جاوید کے کزن محسن کےنام سے خریدا گیا ،جس کے بعد ایک نامعلوم آئی ڈی سے اس میں اکائونٹ بنایا گیا ،بعدازاں پولیس نے اس موبائل کی رسید لیکر ہال روڈ کی دوکان سے اس موبائل کا ای ایم ای نمبر لیکر اس سے کالز کا ریکارڈ چیک کیا تو محسن کا نمبر ٹریس ہوا انچارج انوسٹی گیشن جاوید اقبال نے بتایاکہ پولیس نمرہ کو لاہور لائی تو اس نے بیان دے دیا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے۔
لاہور سے مزید