• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انارکلی بم دھماکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ،مذہبی وسیاسی رہنما

لاہور(نمائندہ خصوصی ،خصوصی رپورٹر،سپیشل رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے ۔ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ملک کے حالات خراب کرنے کی سازشیں کررہے ہیں،امیرجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، اخلاق احمد چوہدری محمود الاحد، ملک شاہد اسلم، ضیاءالدین انصاری، حاجی ریاض الحسن، وقارندیم وڑائچ، احمد سلمان بلوچ نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل،جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد اور جاں بحق افراد کو معاوضہ دیا جائے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے میو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی،پیرمیاں محمد رضوان نفیس، مولاناعبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا علیم الدین شاکر ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا محمد خالد، مولانا اسامہ سالم، مولانا حذیفہ ہاشم، مولانا محمدمیاں، مولانا مفتی محمود میاں نے کہا ہے کہ دہشتگرد انتہا پسندی پھیلانا چاہتے ہیں۔
لاہور سے مزید