• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر ،مسئلہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) چونیاں یونیورسٹی منتقلی کے مسئلہ پر صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ اس مسئلہ پر ضلع قصور کے وزراء اور ممبران اسمبلی میں دھڑے بندی سے یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر ہونے پر یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں سابق صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤ الدین ایم پی اے چونیاں نے یونیورسٹی منظور کروائی تھی لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کے چونیاں یونیورسٹی کو قصور میں منتقل کرنے پر اپوزیشن رکن اور صوبائی وزیر میں ٹھن گئی ہے۔ صوبائی وزیر چونیاں یونیورسٹی کو قصور میں منتقل کرانے کے لئے سرکاری محکموں پر دبائو ڈال رہے ہیں۔ چونیاں کے وکلاء، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے یونیورسٹی کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر شدید احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ علاؤ الدین نے اس معاملہ کو ایوان میں زیربحث لانے کے لئے تحریک بھی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔