• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا شادی سے متعلق اسلامی تعلیمات کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں؟

شہزادی ڈیانا، فائل فوٹو
 شہزادی ڈیانا، فائل فوٹو 

آنجہانی شہزادی ڈیانا نے اپنے سابق شوہر، شہزادہ چارلس سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے کے لیے اسلام کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، شہزادی ڈیانا کے پرنس چارلس سے علیحدگی کے بعد یہ بات سوچنا کہ وہ دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتی ہیں تھوڑی سی حیران کن بات تھی۔

تاہم، فوٹوگرافر انور حسین جنہوں نے 1997 میں آنجہانی شہزادی کی موت تک کے سفر کو بہت شاندار انداز میں کیمرے میں محفوط کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’شہزادی ڈیانا نے اُن سے ایک بار بین المذاہب شادی کے بارے میں سوال کیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’دورانِ سفر فلائٹ پر تمام لائٹس مدھم ہو گئی تھیں اور ڈیانا نے آ کر بہت دھیمی آواز میں اُن سے پوچھا کہ کیا میں بات کر سکتی ہوں؟‘

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’دراصل وہ جانتی تھیں کہ اُن کی شادی ایک انگریز لڑکی کیرولین سے ہوئی ہے‘۔

انور حسین نے کہا کہ ’اس لیے وہ اسلام کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں کہ اگر ایک مسلمان شخص اور دوسرا پروٹسٹنٹ ہو تو کیا  شادی ممکن ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ اس وجہ سے یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی تھی کیونکہ  وہ اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ ڈاکٹر حسنات خان کے ساتھ تھیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کے خیال سے ڈیانا سوچ رہی تھیں کہ خاندان اس طرح کے رشتے پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا‘۔

خاص رپورٹ سے مزید