• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، ملک میں بڑھتی دہشت گردی پر اظہار تشویش، سلامتی پالیسی ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ

سینیٹ، ملک میں بڑھتی دہشت گردی پر اظہار تشویش


اسلام آباد (ایجنسیاں)سینیٹ اجلاس کے دوران ارکان نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر رضار بانی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ ایوان کوبتائیں کہ دہشت گردی کے واقعات میں کونسے ہاتھ ملوث ہیں‘سینیٹر اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ ان حملوں کی روک تھام کیلئے کیالائحہ عمل بناگیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایاکہ یہ حملے خاص مقاصد کے لئے کئے جا رہے ہیں ۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ لاہور دہشتگردی واقعے کے بعد جب ہمارے لوگ اسپتال خون دینے پہنچے تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی‘وزیر داخلہ کمر بستہ ہوجائیں اور صرف بیانات نہ دیں .

شیخ رشید احمد نے کہا کہ خون دینے اور خبر بنانے میں فرق ہوتا ہے تاہم اگر آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس پر ایکشن ہوگا‘ ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘ فضل الرحمان اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلکہ بلاول کو بھی ساتھ لائیں۔ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے، یہ حملے خاص مقاصد کے لئے کئے جا رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید