• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL سیون، بائیو ببل ہوٹل میں کورونا پھیل گیا، 40 ملازمین متاثر

کراچی(عبدالماجد بھٹی)PSLسیون،بائیو ببل ہوٹل میں کورونا پھیل گیا، 40 ملازمین متاثر،کھلاڑی،پی سی بی افسران ،ہوٹل وگرائونڈ اسٹاف پر بھی حملے تیز ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد جاری،ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع.

پی سی بی کے سی ای او کاکہناہےکہ مشکل نہیں ہوگی،ٹورنامنٹ 7 روز کیلئے روکا بھی تو وقت پر ختم ہوگا۔پاکستان سپر لیگ سیون میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع ہوگئی لیکن کھلاڑیوں.

پی سی بی افسران ،ہوٹل اورگرائونڈ اسٹاف پر کورونا کے حملے جاری ہیں،کراچی کے ہوٹل میں پری ٹیسٹنگ کے دوران 40 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے جنہیں قرنطینہ کردیا گیا جبکہ ہوٹل کے ببل میں تمام منفی ٹیسٹ والے ملازمین ہیں، اگر ٹورنامنٹ 7 دن کے لئے روکا بھی گیا تو وقت پر ہی ختم ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے جمعے کو دعوی ٰکیا کہ ٹورنامنٹ جمعرات کی شام کراچی میں پروگرام کے مطابق ہوگا،تاہم حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے،کراچی کے بعد کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹس پر لاہور منتقل کیا جائے گا،ببل ایک بار محفوظ ہوگیا تو پھر کوئی مشکل نہیں ہوگی.

بدھ کو لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے باوجود تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ کھیلنے کو تیار ہیں،ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں انہیں بھی ذمے داری کا احساس ہے۔تماشائیوں کی تعداد کم ہونے سے پی سی بی کو بڑا مالی نقصان نہیں ہوگا۔ افتتاحی میچ سے قبل عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے، افتتاحی تقریب کو کرٹن ریزر کا نام دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید