• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے کابل میں سفارت خانہ کھول لیا، طالبان

کابل(جنگ نیوز)یورپی یونین نے افغان دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا، یہ سفارتخانہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بند تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یورپی یونین نے متعدد ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں 6 ماہ سے بند اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول لیا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے کابل کے سفارتخانے میں کم ترین سطح پر موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید