• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس کے پلرز کو خوبصورت بنانے کا عمل شروع نہ ہو سکا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور میٹرو بس کے پلرز کو خوبصورت بنانے کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلرز پینٹ کرنے کے لیے فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کیے، کسی ایک بھی پرائیوٹ فرم نے ٹینڈرز جمع ہی نہ کروائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فنانشل ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹرو بس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا فنانشل ماڈل پہلے مرحلے میں ہی ناکام ہوگیا ہے، پلرز پینٹ کرنے والی کمپنی کو پلرز پر محدود اشتہاری مہم چلانے کی اجازت دی جانی تھی۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک تمام پلرز پر مختلف ثقافتوں پر مبنی پینٹنگز کا عمل رک گیا۔ جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فرمز کی جانب سے ٹینڈر نہ جمع کروانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے فنانشل ماڈل میں تبدیلی لا رہے ہیں، تجویز زیر غور ہے کہ پورے اسٹیشن کو لیز پر دیا جائے، فنانشل ماڈل میں تجاویز کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔
لاہور سے مزید