• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی ٹورنامنٹ ہو کم بیک کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے، سرفراز احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستانی ٹیم میں واپس جگہ بنانا چاہتا ہوں۔کوئی بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہو کم بیک کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے میں کوشش کروں گا کہ اپنی اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لاؤں، آخری دو سیزن میں کوئٹہ کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی، امید ہے جو کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔سر ووین رچرڈ کا کوئٹہ گليڈی ایٹرز میں بڑا اہم کردار رہا ہے، شاہد آفریدی کے ساتھ ہونے سے ہمیں بہت فائدہ ملے گا، میں اور معین خان ايک ہی پيج پر ہيں، کافی عرصے سے ايک ساتھ ہيں۔ہفتے کو ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی جتنی جلدی اسکواڈ کو جوائن کریں گے تو اچھی حکمت عملی بنائیں گے، جيمز فاکنر کا کورونا منفی آگیا ہے، وہ پی ایس ایل کھیلیں گے جبکہ ليوک ووڈ آئسوليشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں مجھے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، وہ پاکستان سپر لیگ کے میچ کھیلے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہوگیا ہے، واضح رہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں کیا گیا جس کی رپورٹ 14 روز میں ملے گی۔ آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید